پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 40لاکھ 80ہزارروپے جاری

Feb 05, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 40 لاکھ 80 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے   ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر وحید اختر کو کینسر کے علاج اور کانسٹیبل محمد فاروق کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔کانسٹیبل عمران خان اور سینئر ٹریفک وارڈن محمد عارف کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل قمر احمد اور کانسٹیبل فرخ نواز کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 10 ہزار روپے فندز جاری کیے گئے۔ڈی ایس پی مصطفی کمال، اے ایس آئی طاہر نذیر اور کانسٹیبل عامر بشیر کو علاج   کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************