لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور شرپسند ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر مامور ہونگے۔175 گزٹڈ افسران، 240 انسپکٹرز، 600 سب انسپکٹرز اور 948 اے ایس آئیز سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 702 ہیڈ کانسٹیبلز، 08 ہزار کانسٹیبلز اور 300 لیڈی اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو یوم یکجہتی کشمیر تقریبات کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************