پنجاب ہائی وے پٹرول شہریوں کے تحفظ ، قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل

Feb 04, 2025

لاہور(نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں پی ایچ پی نے ماہِ جنوری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہ پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.3 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 632 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.4 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 221 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 46 ہزار 1 سو 68 اوور لوڈڈ گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1345 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔شہریوں کی سہولت کے پیش نظر 17 ہزار 6 سو 98 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 44 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ 338 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 13178 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************