لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال ایک ماہ کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8840 چھاپے مارے گئے اور منشیات کے دھندے میں ملوث 5303 ملزمان کو گرفتار جبکہ 5329 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 3429 کلوگرام چرس، 204 کلو گرام ہیروئن، 216 کلو افیون برآمد، تر84 کلو آئس اور 01 لاکھ 21 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔نشے کی بیماری میں مبتلا 3 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 997 چھاپے مارے گئے، 1031 ملزمان گرفتار اور 997 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 712 کلوگرام چرس اور 12 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔73 کلوگرام افیون، 17 کلو گرام آئس اور 06 ہزار 300 لیٹرز سے زائد شراب برآمد بھی کی گئی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
