Feb 02, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 26 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل عتیق احمد کو 10 لاکھ روپے‘زخمی کانسٹیبل نعیم مقبول اور زخمی کانسٹیبل عامر شہزاد کو فی کس5 لاکھ روپے‘زخمی ہیڈ کانسٹیبل علی احمد کو ڈھائی لاکھ روپے‘زخمی کانسٹیبل احمد خان اور کانسٹیبل صبغت اللہ کو 2 لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************