لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر رینک پر ترقی پانیوالے 24 افسروں کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔آئی جی پنجاب نے تقریب پروموشن پانے والے انسپکٹر احمد بخش کی نابینا بچیوں سے منسوب کر دی۔فیصل آباد کے انسپکٹرز احمد بخش کی دونوں نابینا بیٹیوں نے والد کی پروموشن پر جذبات و تاثرات سے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسران اور زیر تربیت اے ایس پیز کے ہمراہ انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے۔ انہوںنے کہا کہ تمام کیڈرز کا پروموشن اینڈ سروس سٹرکچر بنادیا گیااور 26 ہزار سے زائد ترقیاں دی گئیں۔سی ٹی ڈی،سائبر و آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور سیف سٹیز سمیت مختلف پولیس فارمیشنز میں مزید پروموشنز ہوں گی۔ پاکستان کی بے خوف حفاظت اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔ دہشت گردوں، شرپسندوں اور آئین شکن و کریمنلز کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں۔ لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان، بہاولپور،ڈی جی خان، ساہیوال اور شیخوپورہ کے انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے گئے۔تقریب میں پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروموٹ ہونے والے افسران نے آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔.
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
