جنوری : سنگین وارداتوں میں ملوث 419 گینگز کا خاتمہ

Feb 02, 2025
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی  ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 419 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 995 ارکان گرفتار کئے گئے اور مجرمان کے قبضہ سے 24 کروڑ 06 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ( پراپرٹیز) برآمد کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 77 گاڑیاں، 1130 موٹر سائیکلز، 47 تولے سونا، 388 موبائل فونز اور 112 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرموں سے 13 کروڑ 06 لاکھ روپے سے زائد کیش بھی برآمد کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں 279 گینگز کا خاتمہ اور 621 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مجرموں کے قبضے سے 10 کروڑ 07 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں 59 گاڑیاں، 941 موٹر سائیکلیں، 262 موبائل فون ، 09 تولے سونا اور 10 مال مویشی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی اور اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
***********************