لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب نے کچہ ایریا کے تھانوں اور چوکیوں پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی خوراک اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیااور کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچہ کے پرخطر علاقے کو مشکل حالات میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں سے محفوظ بنا رہے ہیں۔کچہ ایریا میں پولیس سٹیشنز، کیمپس و چوکیوں کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس، جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ کچہ ایریا کے تھانوں، چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔کچہ ایریا چیک پوسٹوں کا شہریوں کو ہنی ٹریپ سے بچانے اور سمگلنگ روکنے میں اہم کردار ہے۔پنجاب پولیس نے بھرپور آگاہی مہم، سخت چیکنگ سے 500 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار ہونے سے بچایا۔انہوںنے کچہ ایریا چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے، بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔آر پی اوز اور ڈی پی اوز باقاعدگی سے کچہ ایریا کے تھانوں اور چیک پوسٹوں کا معائنہ کریں،مزید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔کچہ ایریا کے تھانوں اور پولیس چوکیوں کے 943 اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
(روز نامہ نواےوقت)
************************
