Feb 01, 2025
لاہور (کرائم رپورٹرسے) پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا اچانک حملہ ناکام بنا دیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانہ وہوا کی جھنگی (حضرت عمر فاروق) پولیس چیک پوسٹ پر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا۔پولیس کےجوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد بھا گ گئے۔آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج نے آپریشن کی قیادت کی ڈی پی او ڈی جی خان سید علی بھی ہمراہ تھے، دہشتگرد حملہ آوروں کا بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
************************