پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر دیدیا

Feb 01, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دیدیاگیا تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل غضنفر محمود کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا   شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق شرقپور روڈ فیروز والہ شیخوپورہ میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ کانسٹیبل غضنفر محمود نے گذشتہ سال مارچ میں دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل غضنفر محمود کے لواحقین میں اہلیہ اور 04 بیٹے شامل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

************************