لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اے ایس پی سے ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والی 47 ویں کامن کی خواتین پولیس افسران نے اپنی فیملیز کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ذیشان اصغر سمیت دیگر موجود تھے۔ ترقی پانے والی خواتین پولیس افسران میں ایس پی انعم تجمل، ایس پی کائنات اظہر خان اور ایس پی خدیجہ عمر شامل ہیں۔ آئی جی نے ترقی پانے والی خواتین پولیس افسران کو پروموشن لیٹرز دیئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں جبکہ معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے ،آئی جی نے شہید کانسٹیبل غضنفر محمود کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
*****************************
