پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے شاندار اقدامات

پنجاب پولیس کے فورس اور  ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے شاندار اقدامات
2025ء کے ابتدائی ایک ماہ میں 27 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے  فورس اور  ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے شاندار اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 09 کروڑ 70 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 06 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے۔ گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کے فیملیز کو 04 کروڑ 59 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 04 کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 02 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ تدفین اخراجات کی مد میں فورس  کے اہلخانہ کو 35 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 15 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد رقم دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا گیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر117)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, February 5, 2025