پنجاب پولیس یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادی، حق خودارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادی، حق خودارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اورشرپسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر تعینات کئے گئے تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 175سپروائزری افسران، 240 انسپکٹرز اور 1550 اپر سب آرڈینیٹس نے سکیورٹی فرائض انجام دیے جبکہ 300 خواتین پولیس اہلکاروں سمیت 09 ہزار کانسٹیبلری سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے تھے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پر 450 سے زائد پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر 346 ریلیز، 84 سیمینار اور 23 دیگر تقریبات منعقد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حساس مقامات پر منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلیز اور اے کیٹگری پروگراموں پر اضافی نفری تعینات کی گئی اور یوم یکجہتی کشمیر پر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک افسران نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات پر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر116)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, February 5, 2025