سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابقغازی کانسٹیبل محمد شہباز کی پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو اور اے ایس آئی خلیل احمد گوہر کی سکالرشپ کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔کانسٹیبل محمد حسین کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ شہیدکانسٹیبل محمد صادق کی اہلیہ کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر اور مرحوم ہیڈ کانسٹیبل حسن احمد شاہ کی بیوہ کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر115)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, February 4, 2025