آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور : دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 26 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 26 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل عتیق احمد کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل نعیم مقبول اور زخمی کانسٹیبل عامر شہزاد کو فی کس طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل علی احمد کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل احمد خان اور کانسٹیبل صبغت اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دیئےگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر108)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************