سنٹرل پولیس آفس: انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 24 افسران کو رینک لگانے کی تقریب،

سنٹرل پولیس آفس: انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 24 افسران کو رینک لگانے کی تقریب،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب پروموشن پانے والے انسپکٹر احمد بخش کی نابینا بچیوں سے منسوب کر دی، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں  انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 24 افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے تقریب پروموشن پانے والے انسپکٹر احمد بخش کی نابینا بچیوں سے منسوب کر دی۔ فیصل آباد کے انسپکٹرز احمد بخش کی دونوں نابینا بیٹیوں نے والد کی پروموشن پر جذبات و تاثرات سے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسران اور زیر تربیت اے ایس پیز کے ہمراہ انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر 51 ویں کامن کے زیر تربیت اے ایس پیز نے ترقی پانے والے انسپکٹرز کے ہمراہ مشاورتی سیشن، رورل و اربن پولیسنگ امور اور تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام کیڈرز کا پروموشن اینڈ سروس سٹرکچر بنادیا گیا ہے  اور 26 ہزار سے زائد ترقیاں دی گئیں۔ سی ٹی ڈی، سائبر و آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور سیف سٹیز سمیت مختلف پولیس فارمیشنز میں مزید پروموشنز ہونگی۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بے خوف حفاظت اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ دہشت گردوں، شرپسندوں اور آئین شکن و کریمنلز کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال اور شیخوپورہ کے انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے گئے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد نے  شرکت۔ پروموٹ ہونے والے افسران نے آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک، اے ایس پی ڈیفنس شہربانو  نقوی اور زیر تربیت اے ایس پیز سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر106)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, February 2, 2025