خوارجی دہشتگردوں کا ایک بار پھر تھانہ وہوا کی جھنگی (حضرت عمر فاروق) پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،
جھنگی چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس ڈی جی خان کے بہادر جوانوں نے خوارجی دہشتگردوں کا ایک بار پھر تھانہ وہوا کی جھنگی (حضرت عمر فاروق) پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانہ وہوا کی جھنگی (حضرت عمر فاروق) پولیس چیک پوسٹ پر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا۔پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج نے پولیس آپریشن کی قیادت کی جبکہ ڈی پی او ڈی جی خان سید علی بھی ہمراہ تھے۔پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد حملہ آوروں کا بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔یاد رہے خوارجی دہشت گردوں نے گذشتہ سال بھی یکم اور 02 مئی کی درمیانی شب اسی چوکی پر حملہ کی ناکام کوشش کی تھی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوربتایا کہ گذشتہ دو سال میں پنجاب پولیس کی سرحدی چوکیوں پر خوارجی دہشت گردوں کا یہ حالیہ 18واں حملہ ناکام بنایا گیاہے۔پنجاب پولیس کے الرٹ ہونے پر دہشتگرد مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے۔دہشت گردوں کے حالیہ حملے میں جھنگی چوکی پر تعینات تمام اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔ آئی جی پنجاب نے کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومتی فنڈ نگ سے جھنگی چیک پوسٹ کو مزید محفوظ بنایا گیا ہے۔جھنگی چوکی کو اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر شاباش دی ہے جبکہ جھنگی پولیس پوسٹ پر تعینات تمام اہلکار محفوظ اور الرٹ ہیں اور مورال بھی بلند ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ رات کی تاریکی میں حملہ کی بزدلانہ حرکت پر آئندہ بھی دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی اور پنجاب پولیس کا ہر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر102)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, January 31, 2025