انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ پولیس ملازمین اورانکے اہلخانہ کے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، مرحوم اے ایس آئی غلام مصطفی کی بیوہ کی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل شوکت دین کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح ایس آئی محمد اکرم اور ایس آئی غلام شبیر کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر ابرار حسین کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل رضوان شہزاد اور شہید کانسٹیبل عمیر نذیر کی بہن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد حنیف کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل فیصل منظور کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی اور کک مہران علی کی درخواست پر ڈی پی او سرگودھا کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ مرحوم اے ایس آئی ذوالفقار علی کی بیوہ کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو ریلیف کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ شہید کانسٹیبل نذیر احمد کی اہلیہ کی درخواست پر ڈی آئی جی آئی اے بی کو ریلیف کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے شہید کانسٹیبل قربان علی کی والدہ کی درخواست پر ڈی پی او گجرات کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
(روز نامہ انصاف)
*********************
