ترقیوں سے محروم 62 انسپکٹرز ویڈیولنک پر شنوائی کیلئے طلب

Jan 30, 2025

آئی جی پنجاب نے ترقیوں سے محروم انسپکٹرز کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے شنوائی کے لیے طلب کر لیا ، اُن  کی جانب سے صوبہ بھر کے 62 انسپکٹرز کو شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق لاہور پولیس کے 7، فیصل آباد کے 15، راولپنڈی کے 10 انسپکٹرز کو ویڈیو لنک پر شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ ملتان کے 7، شیخوپورہ کے 3، بہاولپور کے 5، ساہیوال کے 5، گوجرانوالہ کے 3 اور سرگودھا کے 2 انسپکٹرز بھی اس شنوائی میں شامل ہیں۔

(روز نامہ دنیا)

************************