Jan 30, 2025
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کی بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پرانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رابرٹس کلب سپیشل برانچ ہیڈ کواٹرز میں ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید سے ملاقات کی، بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے سپیشل برانچ پنجاب کے سربراہ کے طور پر شاندار خدمات انجام دیں۔
(روز نامہ خبریں)
**********************
