ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کی آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کی آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی رابرٹس کلب آمد، ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید سے ملاقات،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کو آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار،

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کی بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پرانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رابرٹس کلب سپیشل برانچ ہیڈ کواٹرز میں ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید سے ملاقات کی، بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے سپیشل برانچ پنجاب کے سربراہ کے طور پر شاندار خدمات انجام دیں۔ دوران تعیناتی سپیشل برانچ کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، پیپر لیس ورکنگ اور جدید اصلاحات متعارف کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سپیشل برانچ پنجاب کے سینئر افسران نے ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کو پھولوں کے گلدستے، تحائف اور سووینئرز پیش کئے۔اس موقع پرڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سید خرم علی شاہ، ڈی آئی جی انٹیلیجنس فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی وی وی ائی پی سکیورٹی توصیف حیدر اور ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز معاذ ظفرسمیت دیگر افسران موجود تھے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر94)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 29, 2025