پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور: پروبیشنر افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مہمان خصوصی

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور: پروبیشنر افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مہمان خصوصی،
ٹریننگ مکمل کرنے والے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل، ترجمان پنجاب پولیس
پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشنر افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹریننگ مکمل کرنے والے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل تھے۔ 01 انسپکٹر لیگل، 84 سب انسپکٹرز اور 20 اے ایس آئیز نے 07 ماہ دورانیئے کا پروبیشنرکورس مکمل کیا۔ پروبیشنر کورس مکمل کرنیوالوں میں 22 خواتین پولیس افسران بھی شامل تھی۔ آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے افسران نے مارچ پاسٹ کیا اور آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر ملازمین میں شیلڈزو اعزازی شمشیرا ور کیش انعامات تقسیم کئے جبکہ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے آئی جی پنجاب کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والوں میں 43 ایم فل، ایم ایس سی، ایم اے اور 71 بی اے، بی ایس کی ڈگریاں رکھنے والے افسران شامل ہیں۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاس آؤٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ دنیا کی بہترین ٹریننگ کو دہشت گردوں، کریمنلز اور قبضہ گروپوں کی سرکوبی کے لئے استعمال میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان، رینجرز، لیویز اور پولیس سمیت ہم سب وردی والے پاکستان کی حفاظت کے لئے ایک ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور قوم کے دشمنوں، دہشت گردوں اور انکے پلانرز کو اٹھا کے بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔ پنجاب پولیس نے دو سال میں سرحدی چوکیوں پر خوارج کے 17 حملے ناکام بنائے جبکہ سرحدی چوکیوں کو مضبوط بنانے کے لئے جدید ترین اسلحہ، تھرمل امیجنگ کیمرے اور ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 01 ہزار سے زائد اے ایس آئی، 400 سے زائد سب انسپکٹرز اور 80 سے زائد انسپکٹر ز پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتی کر رہے ہیں۔ رواں سال ہونے والی ترقیوں کے لئے پروموشن بورڈز کا قبل از وقت ہی تعین کیا جا چکا ہے جس کے تسلسل میں اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں ڈی ایس پیز کے اگلے بیج کی پروموشنز ہونگی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی میں ایس پیز کی نئی آسامیوں کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے سپاسنامہ پیش کیا اور پروبیشنر کورس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پولیس افسران و ریکروٹس کو بہترین تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر93)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 29, 2025