زیر تربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

Jan 29, 2025

51 ویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ تربیتی افسران میں 08 خواتین سمیت 18 اے ایس پیز شامل تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان اے ایس پیز سے جاری ٹریننگ سیشنز بارے دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب نے اے ایس پیز کو عملی پولیسنگ کے چیلنجز بارے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ سے شہریوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے جبکہ تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، تحفظ منزل اور فوسٹر ہوم جیسے پراجیکٹس سے کمزور طبقات کے افراد کو مدد و راہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس پیز ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں ایک ماہ کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں جبکہ زیر تربیت اے ایس پیز ایک ہفتہ پنجاب پولیس کے انڈر ٹریننگ حاصل کریں گے۔ افسران نے ٹریننگ کا پہلا روز سنٹرل پولیس آفس میں گزارہ جہاں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ذیشان اصغر اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر ودیگر افسران نے لیکچرز دئیے۔

(روز نامہ جناح)

**************************