فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالوں کوسلام ،آئی جی

Jan 29, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان کے 5 پولیس شہداء کی 26 ویں برسی کے موقع پر شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 1999 میں میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 5 جوانوں نے دوران ڈیوٹی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 1 اے ایس آئی اور 4 اہلکار شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے شہدا ء پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔ مزید برآں 51ویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ تربیتی افسران میں 8 خواتین سمیت 18 اے ایس پیز شامل تھے۔ آئی جی نے نوجوان اے ایس پیز سے جاری ٹریننگ سیشنز بارے دریافت کیا۔ آئی جی سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انکے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔

(روز نامہ جنگ)

**********************