آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی گجرات پہنچ گئے

Jan 28, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی گجرات پہنچ گئے۔آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصرعطا باجوہ اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی گجرات کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹی اتھارٹی کے مانیٹرنگ میکانزم بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے گجرات کے مختلف مقامات کی سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی گجرات کے عملے سے گفتگو کی، ورکنگ انوائرمنٹ اور سہولیات بارے استفسارکیا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہا پنجاب کے تمام شہروں کو 30 جون تک سیف سٹی پر منتقل کر دیں گے۔
********************