آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی گجرات میں ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کی رہائش گاہ آمد

Jan 28, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی پی اوچکوال احمد محی الدین کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے  گجرات میں انکی رہائش گاہ پر گئے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او چکوال احمد محی الدین، انکے بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او احمد محی الدین کے والد کی وفات پر تعزیت کی،گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔آئی جی پنجاب اور دیگر افسران نے ڈی پی او احمد محی الدین کے والد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد ہمراہ تھے۔
***********************