سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انکے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، ریٹائرڈ ہیڈ کانسیٹبل محمد رمضان کی سکالر شپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ ریٹائرڈ اے ایس آئی عبدالغنی کی درخواست پر ڈی پی او سرگودھا کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ اسی طرح سینئر کلرک سید حسین رضا اور سب انسپکٹر افتخار احمدکی درخواستوں پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے سابقہ کانسٹیبل جاوید اقبال کی سروس بحالی کی درخواست پر اے آئی جی لیگل کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل شکر دین کی درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ کو ریلیف کے احکامات جاری کیے اور پیش امام حافظ سرتاج الدین کی پروموشن کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر90)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 28, 2025