ملتان کے 05 پولیس شہداء کی 26 ویں برسی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہداء پولیس کو خراج عقیدت

ملتان کے 05 پولیس شہداء کی 26 ویں برسی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہداء پولیس کو خراج عقیدت،
فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان کے 05 پولیس شہداء کی 26 ویں برسی کے موقع پر شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، 1999ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 05 جوانوں نے دوران ڈیوٹی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 01 اے ایس آئی اور 04 اہلکار شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے شہداء پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور دہشت گردوں کے خلاف پنجاب پولیس کا ہر سپاہی سیسہ پلائی دیوار ہے جبکہ شہداء پولیس کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر89)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 28, 2025