پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے ساڑھے 36 لاکھ روپے جاری

Jan 28, 2025

 

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 36 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے  ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی سب انسپکٹر محمد اعجاز کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ زخمی سب انسپکٹر طاہر سلیم، کانسٹیبل محمد آصف کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی سب انسپکٹر خرم شہزاد کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح زخمی ہیڈ کانسٹیبل سجاد اختر اور کانسٹیبل وسیم عباس کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ کانسٹیبلز حمزہ آصف، راشد علی اور کاشف علی کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افسروں وا ہلکاروں کوطبی اخراجات کے لیے فنڈز جاری کیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ 

 

 

(روز پاکستان)

*************************