لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے غیر ملکی ادارے (ایرکسن) کے نائب صدر فریڈرک پال رابرٹسن نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان میں کنٹری منیجر عامر احسن اور سٹریٹیجک تھریٹ اینیلسز لیڈ میٹیاس لوف و دیگرافسران شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے وفد کو پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری، معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پنجاب پولیس کے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بہترین اور محفوظ ماحول موجود ہے ۔جبکہ ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 36 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ آئی جی نے کہا پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی گجرات پہنچ گئے۔آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصرعطا باجوہ اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی گجرات کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹی اتھارٹی کے مانیٹرنگ میکانزم بارے بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈی پی او احمد محی الدین کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے گجرات میں انکی رہائش گاہ پر گئے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او احمد محی الدین کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************