آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی گجرات میں ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کی رہائش گاہ آمد،
آئی جی پنجاب کی ڈی پی او چکوال احمد محی الدین، انکے بھائیوں، دیگر اہل خانہ سے ملاقات،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او احمد محی الدین کے والد کی وفات پر تعزیت کی،گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی پی اوچکوال احمد محی الدین کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے گجرات میں انکی رہائش گاہ پر گئے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او چکوال احمد محی الدین، انکے بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او احمد محی الدین کے والد کی وفات پر تعزیت کی،گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔آئی جی پنجاب اور دیگر افسران نے ڈی پی او احمد محی الدین کے والد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد ہمراہ تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر88)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 27, 2025