پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 36 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 36 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی سب انسپکٹر محمد اعجاز کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ زخمی سب انسپکٹر طاہر سلیم، کانسٹیبل محمد آصف کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی سب انسپکٹر خرم شہزاد کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح زخمی ہیڈ کانسٹیبل سجاد اختر اور کانسٹیبل وسیم عباس کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ کانسٹیبلز حمزہ آصف، راشد علی اور کاشف علی کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افسروں وا ہلکاروں کوطبی اخراجات کے لیے فنڈز جاری کیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ سپروائزری افسران غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر85)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 27, 2025