Jan 26, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) شرپسند، دہشت گرد و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 504 آپریشنز کئے گئے۔ 21385 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 123 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں صوبہ بھر میں 6830 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔ مجموعی طور پر 01 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ 6754 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
