Jan 26, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے 15 نڈر پولیس افسران و اہلکاروں کو بہادری میڈلز سے نوازا۔ میڈلز حاصل کرنے والوں میں سرگودھا اور راجن پور کے دو، قصور، بہاولپور، میانوالی، سی ٹی ڈی لاہور، راولپنڈی کے نڈر آفیسر، اور ایلیٹ پولیس کا ایک ایک اہلکار شامل ہے۔ ننکانہ صاحب، ڈی جی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور پی سی فاروق آباد کا بھی ایک ایک اہلکار شامل ہے۔ سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل عبدالستار، انسپکٹر شاہد اقبال، ایس آئی فرخ شہزاد، ایس آئی ظہیر الدین اور ایس آئی سرفراز احمد، ایس آئی انجم رضوان، ایس آئی طاہر سلیم، اے ایس آئی اسرار حمید، اے ایس آئی حبیب الرحمٰن اور اے ایس آئی خندو خان جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ماجد قیوم، کانسٹیبلز عبدالغفار اور سلمان شوکت کو بھی میڈل سے نوازا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
