دہشتگروں ‘کریمنلز کیخلاف بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسروں کیلئے میڈلز

Jan 26, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر دہشت گردوں اور خطرناک کریمنلز کیخلاف غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے 15 نڈر پولیس افسران و اہلکاروں کو آئی جی پی بہادری میڈلز سے نوازا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ سال میں 38 دلیر پولیس افسران اور جوانوں کو آئی جی پی گیلنٹری میڈلز دیئے جا چکے ہیں۔ فرض کی راہ میں جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر جانبازوں کی شجاعت کے تہہ دل سے معترف ہیں۔بین الصوبائی چیک پوسٹوں، کچہ ایریاز میں گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے سینہ سپر جوانوں کی ہمت اور بہادری ہماری اصل طاقت ہے۔ جرات و شجاعت کے پیکر پولیس اہلکاروں کے نام سی پی او کی مخصوص دیوار پر کندہ کئے جا رہے ہیں۔ گیلنٹری میڈلز سے شاندار حوصلہ افزائی پر ایوارڈ یافتہ افسروں اور اہلکاروں نے آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

(روز نامہ نوائے وقت)

**********************