آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

Jan 25, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں  ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی امان اللہ کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ مرحوم کانسٹیبل شبیر حسین کی بیوہ کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسی طرح سب انسپکٹر محمد اعظم کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت جبکہ کانسٹیبل نذر حیات کی درخواست پر ڈی پی او چنیوٹ کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ریٹائرڈ رانا نوید ممتاز کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ جناح)
**************************