آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم،

آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں، آئی جی پنجاب 

رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر481 ملزمان گرفتار، 468 مقدمات درج کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز، سی پی اوز ،ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر481 ملزمان کو گرفتار کرکے 468 مقدمات درج کئے گئے۔ 30 ہزار سے زائد پتنگیں اور 953 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ 300 سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 180 سے زائد ملزمان کو گرفتار،  187 مقدمات درج کیے گئے 1000 سے زائد پتنگیں اور 210 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں اور خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر83)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, January 26, 2025