پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی ) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کے تحفظ و خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم

پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی ) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کے تحفظ  و خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم

پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی ) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کے تحفظ  و خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 25 دنوں میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 2.3 ملین افراد کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ 394 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 09 لاکھ 57 ہزار 223 گاڑیوں کی چیکنگ اور 139چوری شدہ گاڑیاں و موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 26 ہزار 785 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1000 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر  10019 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے اور 57 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ 398 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا  اور 7924 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس خدمت مراکز پر 10127 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 59 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 759 لیٹر شراب، 1150 گرام چرس اور 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پنجاب ہائی وے پٹرول کو شاباش دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مزید محنت اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔  

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر82)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, January 26, 2025