لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اورانکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 32 لاکھ 43 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے ۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی کو کورنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سرفراز احمد کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب انسپکٹر محمد اعجاز کو علاج کیلئے 02 لاکھ روپے فندز جاری جبکہ اے ایس آئی محمد رمضان کو علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے اسی طرح کانسٹیبل محمد عرفان اور کانسٹیبل سخی سرور کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ پرائیوٹ سیکرٹری شوکت نیاز، اے ایس آئی محمد بلال اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سعید کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 43 ہزار روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************