قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری مسقط سے گرفتار

Jan 24, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، اشتہاری منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور واردات کے بعد مسقط فرار ہوا جس کے بعد پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا  رواں سال کے 22 دنوں میں پانچواں مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*************************