بین المذاہب ہم آہنگی برداشت، بھائی چارے کی علامت :شہزادہ سلطان

Jan 24, 2025

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے 16 رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔وفد میں وائس چیئرمین امن کمیٹی پنجاب میاں عمر،چیئرمین علماء بورڈ پنجاب مفتی اسحاق حسین،چیئرمین کل مسلک بورڈ پنجاب مولانا عاصم مخدوم، نائب صدر امن کمیٹی یوتھ چوہدری سمیر اور دیگر افراد شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا دائمی امن کے قیام میں کلیدی کردار ہے اور پنجاب سمیت ملک بھر میں تمام مذاہب کو اپنے عقائد پر عملدرآمد کی مکمل آزادی حاصل ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی برداشت، بھائی چارے اور رواداری کی علامت ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی مختلف مذہبی عقائد کے ماننے والوں کے مابین پْرامن بقاء باہمی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************