گجرات کے 07 پولیس شہداء کی 35 ویں برسی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت،
فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نیگجرات کے 07 پولیس شہداء کی 35 ویں برسی کے موقع پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کوپنجاب پولیس سلام پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 1990 ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 07 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 01 سب انسپکٹرز، 06 اہلکار شامل تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے شہدا پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔ پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت اور دہشت گردوں کے خلاف پنجاب پولیس کا ہر سپاہی سیسہ پلائی دیوار ہے اور شہداء پولیس کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر72)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
