قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے رہنماؤں کی سنٹرل پولیس آفس آمد،

قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے رہنماؤں کی سنٹرل پولیس آفس آمد،
قومی امن کمیٹی کے 16 رکنی وفد کی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات،

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے 16 رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں وائس چیئرمین امن کمیٹی پنجاب میاں عمر، چیئرمین علماء بورڈ پنجاب مفتی اسحاق حسین، چیئرمین کل مسلک بورڈ پنجاب مولانا عاصم مخدوم، نائب صدر امن کمیٹی یوتھ چوہدری سمیر اور دیگر افراد شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے وفد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا دائمی امن کے قیام میں کلیدی کردار ہے اور پنجاب سمیت ملک بھر میں تمام مذاہب کو اپنے عقائد پر عملدرآمد کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی برداشت، بھائی چارے اور رواداری کی علامت ہے جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی مختلف مذہبی عقائد کے ماننے والوں کے مابین پُرامن بقاء باہمی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ مضبوط پاکستان کا وجود تمام مذاہب کو اپنے شانہ بشانہ لے کے چلنے سے ہی ممکن ہے جبکہ تمام عقائد کے حامی رواداری، امن، صبر اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اصولوں پر عمل کریں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر71)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 23, 2025