پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی اہم کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار
اشتہاری منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، اشتہاری منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور واردات کے بعد مسقط فرار ہوا جس کے بعد پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ رواں سال کے 22 دنوں میں پانچواں مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او، سی پی او گوجرانوالہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سپیشل آپریشن سیل مزید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھے۔ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے سنگین جرائم میں ملوث مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر70)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
