پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 43 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور 23 جنوری۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔ جس کے  تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اورانکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 43 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی کو کورنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سرفراز احمد کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب انسپکٹر محمد اعجاز کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فندز جاری جبکہ اے ایس آئی محمد رمضان کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اسی طرح کانسٹیبل محمد عرفان اور کانسٹیبل سخی سرور کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ پرائیوٹ سیکرٹری شوکت نیاز، اے ایس آئی محمد بلال اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سعید کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 43 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر69)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 23, 2025