اقدام قتل کے مقدمہ کا اشتہاری عمان سے گرفتار

Jan 22, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، اشتہاری فرحان عرف شانی سیالکوٹ پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم فرحان  نے 2024ء میں تنویر نامی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا اور واردات کے بعد عمان فرار ہو گیا تھا جس کے بعد پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے 20 دنوں میں چوتھا مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***********************