پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی اہم کامیابی، اقدام قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار

پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی اہم کامیابی، اقدام قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار
اشتہاری فرحان عرف شانی سیالکوٹ پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا
پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، اشتہاری فرحان عرف شانی سیالکوٹ پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم فرحان  نے 2024ء میں تنویر نامی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا اور واردات کے بعد عمان فرار ہو گیا تھا جس کے بعد پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے 20 دنوں میں چوتھا مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور سپیشل آپریشن سیل کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے سنگین جرائم میں ملوث مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر65)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 21, 2025