آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 کے سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لیے اقدامات جاری،
رواں سال کے پہلے 20 دن میں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 3500 سے زائد شکایات کا ازالہ، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 کے سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایا کہ ر واں سال کے پہلے 20 دن میں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 3500 سے زائد شکایات کو حل کر لیاگیا۔ مقدمات کے اندراج کی 1600 سے زائد اور سست تفتیش کی 810 سے زائد شکایات حل کی گئیں۔پولیس سروسز سے متعلق 500 سے زائد اور محکمانہ معاملات و دیگر سے متعلق 200 سے زائد شکایات حل کی گئیں۔ اسی طرح ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 160 سے زائد، ریکوری سے متعلق 354، ناقص تفتیش کی 159 سے زائد شکایات حل جبکہ جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 75 سے زائد اور تبدیلی تفتیش سے متعلق 40 شکایات حل کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 1787پر داد رسی کے ذریعے 18 مغویوں کی بازیابی عمل میں لائی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سائلین پولیس اہلکاروں خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بلا جھجھک رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانب سے موصولہ شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جاتا ہے جبکہ 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی زیادہ موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ مزید فعال کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی او کو ہدایت کی کہ 1787 کمپلینٹ سسٹم پر موصولہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے معاملات کی خود مانیٹرنگ کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر63)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 21, 2025