Jan 19, 2025
لاہور(نامہ نگار) پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر4 ہزار سے زائد ریڈ کیے گئے۔ ملوث 2160 ملزمان گرفتار اور 2160 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ملزمان سے 1360 کلوگرام چرس،40 کلو گرام آئس اور 78 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔31 ہزار 653 لٹر شراب اور 102کلو گرام افیون برآمد کی گئی جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا4 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ لاہور میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 611 ریڈ کیے گئے۔626 ملزمان گرفتار اور 611 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان سے 402 کلوگرام چرس، 09 کلو گرام آئس اور4 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔منشیات فروشوں سے 72 کلوگرام افیون اور4 ہزار 380 لیٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********************
