Jan 19, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ سیشن کورٹ لاہور کی 28 ویں برسی کے موقع پر شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سانحہ سیشن کورٹ کے شہدا ء پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے اور پولیس شہدا ء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ملک و قوم کی حفاظت اور دہشت گردوں کے خلاف پنجاب پولیس کا ہر سپاہی فرنٹ لائن فورس ہے شہداء پولیس کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************
